i پاکستان

پنجاب بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیاتازترین

August 20, 2025

پنجاب بھر کے بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 45 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے،3 لاکھ 8 ہزارطلبا میں سے1 لاکھ 38 ہزار طلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ کے 47 فیصد طلبا کامیاب ہوئے،آرٹس گروپ کے 63 فیصد طلبا فیل ہوئے۔اس کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے 67 فیصد،سرکاری اسکولزکے 40 فیصدطلبا پاس ہوئے،سائنس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 38،لڑکیوں کا 56 فیصدرہا،آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 21،لڑکیوں کا 46 فیصد رہا،مجموعی طور پر 53 فیصد لڑکیاں، 35 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا،کل ایک لاکھ 44 ہزار 5 سو 82 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے،75ہزار4سو38امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب52.11 فیصد رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی