i پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، معروف برانڈ کے نام پر رنگ اور چوکر سے جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیاتازترین

August 21, 2025

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رنگ اور چوکر سے جعلی پتی تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا ساتھ ہی جعل سازوں کو خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ۔تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پل رشیدہ شاہ رکن عالم ٹائون میں چائے پروڈکشن یونٹ پر کارروائی کی، اس دوران 400 کلو چوکر، 40 کلو کھلی پتی، کھلا رنگ اور مشینری ضبط کی گئی جبکہ جعل سازی اور دھوکہ دہی پر مالکان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیاگیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چوکر اور رنگ کی ملاوٹ سے جعلی چائے کی پتی تیار کی جا رہی تھی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مٹیریل قبضے میں لے کر یونٹ کو بند کر دیا۔اس سے قبل چنیوٹ میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے استعمال شدہ پتی کو دوبارہ رنگ لگا کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا، ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 من سے زائد استعمال شدہ رنگ کی گئی پتی برآمد کرلی گئی ہے، رنگ شدہ پتی کو سستے بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا۔یاد رہے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سدھار کے قریب چراغ آباد میں مضر صحت ملاوٹی چائے پتی تیار کرنے والی فیکٹری پکڑلی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی