i پاکستان

پنجاب حکومت نے ایم ایس لیڈی ولنگٹن اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیاتازترین

April 05, 2023

خاتون ڈاکٹرکی موت پرینگ ڈاکٹرزکااحتجاج نو ویں روز بھِی جاری رہا ،میو اسپتال اورسروسز سمیت متعدد اسپتالوں کی اوپی ڈیزمیں ہڑتال کے باعث مریض پریشان ہوگئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے خاتون ڈاکٹرتنخواہ رکنے پرتناو کا شکارتھیں۔سروسز،میو،لیڈی ولنگڈن،لیڈی ایچی سن سمیت کوٹ خواجہ سعید اسپتال کی آئوٹ ڈوروارڈ بند رہیں دور درازعلاقوں سے آئے مریض شدید پریشان ہیں۔ خاتون ڈاکٹرکی موت کے معاملے پرپنجاب حکومت نے ایم ایس اسپتال کو عہدے سے ہٹادیا۔انکوائری کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر صباحت نے تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق اپڈیٹ نہیں رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی