i پاکستان

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ، فضائی آلودگی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیاتازترین

December 08, 2025

پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی برقرا رہی۔لاہور ایک بارپھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 408 تک پہنچ گیا، فیصل آباد میں اے کیو آئی507، گوجرانوالہ میں372اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کیا گیا۔طبی ماہرین نے بھی شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کر دی۔دوسری جانب اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ڈی ایچ او نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ضلعی محکمہ صحت نے ایڈوائزری میں بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری بیرونی سرگرمیاں محدود کرنے چاہئیں، اسموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں دھوئیں سے بچا ئہ اور ماسک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھوئیں۔سانس میں دشواری یا شدید علامات پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں، عوام سے اسموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کا استعمال کم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی