i پاکستان

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار' بارشوں سے دریائوں کے بہا ئومیں غیر معمولی اضافہتازترین

September 09, 2025

پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریائوں کے بہا ئومیں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریائوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریائوں کے بہائو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہائو 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے۔جبکہ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہا ئو1 لاکھ 37 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہائو 69 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب، خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہا ئو1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب، قادرآباد پر پانی کا بہا ئو1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب ہیڈ تریموں پر پانی کا بہائو 4 لاکھ 16 ہزار کیوسک ہے، پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہائو 4 لاکھ 52 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہائو 28 ہزار کیوسک ہے، شاہدرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہائو 59 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی بلوکی ہیڈ ورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہا ئو1 لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے۔دریائے راوی ہیڈ سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہائو 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تمام محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی