i پاکستان

پنجاب میں سموگ کا راج برقرار، لاہور کا اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 279 تک پہنچ گیاتازترین

December 05, 2025

پنجاب میں سموگ کا راج برقرار رہا،لاہور کا اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 279 تک پہنچ گیا۔فیصل آباد میں اے کیو آئی 415، سیالکوٹ میں373 اور ملتان میں 328 ریکارڈ کیا گیا، خیبرپختونخوا میں بھی فضائی آلودگی عروج پر پہنچ گئی، پشاور میں اے کیو آئی 410کو چھو گیا۔ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی فضائی آلودگی بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک بند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی