i پاکستان

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت گرفتارتازترین

April 28, 2023

لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او )نایاب حیدر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھانی پولیس نے گرفتار کیا جب کہ مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی