i پاکستان

پنجاب،نمونیا سے سنگین صورتحال، مزید 4 بچے چل بسےتازترین

March 08, 2024

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے، جہاں اس بیماری سے مزید 4 بچے چل بسے۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے ایک بچے کی ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 363 جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 474 اموات اور لاہور میں 77 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ پنجاب میں اس سال 36 ہزار 640 کیسز اور لاہور میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی