i پاکستان

پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی، اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی، شیخ رشیدتازترین

May 03, 2025

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ بھارت کو معلوم ہے جنگ آسان ہے اور نہ ہی عورتوں کا کھیل، پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی،قوم متحد، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیجی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ بھارت جنگ کی باتیں بہت کر رہا ہے لیکن پاکستان کی قوم یکجا ہے ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی، پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے جو اپنے ملک کے دفاع کیلئے جانیں بھی دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے بچہ بچہ ملک کی حفاظت کرنا جانتا ہے، وقت آیا تو ثابت ہوگا پاکستانی قوم کتنی عظیم ہے، ملک کیلئے جان دینے کا جذبہ ہر پاکستانی میں بھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہونی ہوتی تو اس وقت حالات بدتر ہو چکے ہوتے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کو گھروں سے نکال کر شہید کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت ایک جانب جنگ کی باتیں کر رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔کیس کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تین دفعہ بریت کی درخواست عدالت میں لگی ہے، امید ہے کیس چیف جسٹس سماعت کیلئے مقرر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی