i پاکستان

پرائیوٹ حج آپریٹرز نے مقررہ مدت پوری سے پہلے ہی تمام رقوم سعودی عرب میں جمع کروا دیںتازترین

December 23, 2025

پرائیوٹ حج آپریٹرزکاغیرسرکاری عازمین کا حج یقینی بنانے کیلئے کوئیک ایکشن ،مقررہ مدت پوری سے پہلے ہی تمام رقوم سعودی عرب میں جمع کروا دیں ۔رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ ٹورآپریٹرز نے ڈیڈلائن سے پہلے ہی تمام عازمین حج کی رہائش، کھانے پینے سمیت تمام سروسزکی سعودی عرب کوسوفیصد ادائیگی کردی،منی میں رہائش کی بکنگ بھی کروالی گئی،آپریٹرز کیمطابق اس بارکوئی بھی امیدوارحج کی سعادت سے محروم نہیں رہے گا۔ چئیرمین ہوپ ناصرخان کاکہنا ہے کہ سعودیہ میں درکاررقم سوپرسنٹ پرائیویٹ حج ٹوراپریٹرز کے سعودی ای والٹ میں موجود ہے،پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کیلئے سعودی ٹائم لائن کے مقررکردہ وقت سے پہلے منی وعرفات کے پلاٹ کدانہ و طوافہ اپ لوڈ کروا لئے ہیں۔حکومت نے نجی حج آپریٹرزکو عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقل کرنے کیلئے 31 دسمبرکی ڈیڈ لائن دی تھی،ساتھ ہی واضح کردیا تھا کہ مقررہ مدت میں پیسے جمع نہ کروانے کی صورت میں پرائیویٹ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں تبدیل کردیا جائیگا،گزشتہ سال رقم بروقت ٹرانسفرنہ ہونے کی وجہ سے 63 ہزار پاکستانی عازمین،حج ادا نہیں کرسکے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی