i پاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر عوام سراپااحتجاج،قیمتیں کم کرنے کا مطالبہتازترین

July 01, 2025

عوام نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر احتجاج بلند کرتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے تازہ اضافہ مستردکرتے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے عام استعمال کی اشیاء سبزیوں سمیت کھانے پینے کی دیگر چیزیں بھی مہنگی ملیں گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے غریب کی قوت خرید مزید کم ہو گی۔ حکومت کو چاہئیے کہ وہ پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کو ریلیف دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی