i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ، شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلبتازترین

July 18, 2025

پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائی کورٹ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے جو سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شبلی فراز دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے شبلی فراز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب اور رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی