i پاکستان

پشاور، بائیک سروس کی آڑ میں راہزنی کی وارداتوں کا انکشافتازترین

December 12, 2025

پشاور میں بائیک سروس کی آڑ میں راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے تمام بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان بائیک سروس فراہم کرنے والوں کا روپ اختیار کرکے شہریوں کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر موقع ملتے ہی لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ ان ہی واقعات کے پیشِ نظر پولیس نے تمام بائیک سروس رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔کے پی پولیس نے اس سلسلے میں ایک موبائل ایپ بھی تیار کی ہے جس کی تفصیلات جلد عوام سے شیئر کی جائیں گی۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم روکنے کیلئے آن لائن بائیک رائیڈرزکی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے، آن لائن بائیک رائیڈرز تھانے میں رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اقدام کا مقصد شہریوں کا اعتماد اور سکیورٹی یقینی بنانا ہے، متعددواقعات میں بائیک رائیڈرشہریوں کو لوٹنے میں ملوث رہے، اب تک 20 سے زائد آن لائن بائیک رائیڈرزکو گرفتارکیاجاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی