i پاکستان

پشاور ، گھر میں سلنڈر دھماکا، میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمیتازترین

December 04, 2025

پشاور کے نواحی علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ روڈ پشاور میں گھر پر کھانا بنانے کے دوران سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا، جس سے وارث خان اس کی اہلیہ اور دو بچے جھلس گئے۔ریسکیو اہلکاروں کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی