پشاور کے علاقے تہکال میں مبینہ پولیس مقابلے میں انیس مقدمات میں مطلوب مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ کا سرغنہ عزیر خان عرف عزیزے کے نام سے مشہور تھا، ملزم رہزنی، ڈکیتی، پولیس پر حملوں، قتل، اقدام قتل و دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔لاہور کے مختلف مقامات پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی