پشاور میں مرغی کی قیمت میں اضافہ جبکہ لاہور میں قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ۔پشاور میں ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ ہو گیا، زندہ مرغی کے نرخ 440 سے بڑھ کر 480 روپے فی کلو ہو گئے ہیں، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھا آ رہا ہے۔دوسری جانب لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کے نرخ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا ہے جبکہ انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہے۔ انڈے ایک روپیہ مہنگا ہونے سے 296 روپے درجن ہو گئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 396 روپے جبکہ پرچون ریٹ 410 روپے کلو ہے، برائلر مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے جبکہ فی درجن انڈوں کی قیمت 295 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی