پشاور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی، لاہور میں قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔پشاور میں مرغی کے نرخ میں میں 15 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے اورسرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے نرخ 465 سے کم ہو کر 450 روپے کلو ہوگئے ہیں۔لاہور میں سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 384 جبکہ پرچون ریٹ 398 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 577 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 257 روپے ہے۔ لاہور میں مرغی کے ریٹ میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا البتہ انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں دس روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ برائلر گوشت فی کلو 15 روپے سستا ہوا ہے، انڈے تین روپے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے جبکہ پرچون ریٹ 392 روپے مقرر کیا گیا ہے، برائلرگوشت کی قیمت 565 روپے کلو ہے جبکہ انڈے فی درجن 247 روپے میں مل رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی