i پاکستان

پشاور، پاک فوج کا طلبہ و طالبات کیساتھ ایک دن، پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیاتازترین

December 23, 2025

پاک فوج نے پشاور کے طلبہ و طالبات کیلئے ایک دن خصوصی طور پر مختص کیا جس کا مقصد نوجوان نسل کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، ذمہ داریوں اور قومی سلامتی میں کردار سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی، طلبہ کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، فرائض اور عسکری ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔کور کمانڈر پشاور نے طلبہ کی گہری دلچسپی کو سراہتے ہوئے ان کے سوالات کے تفصیلی اور اطمینان بخش جوابات دیے، طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے جدید ہیلی کاپٹرز، طیاروں، مواصلاتی آلات اور ہتھیاروں کا معائنہ کیا جبکہ کانٹر ٹیررزم شو میں بھی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، دورے کے دوران طلبہ نے سی ایم ایچ پشاور میں پاک فوج کی مختلف عسکری کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کا موقع ملا، جس میں ایئر بیسز، بٹالین اور سی ایم ایچ کے دورے شامل تھے، انہیں پاک فوج کی جنگی صلاحیت، جدید اسلحہ اور عسکری کارکردگی کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملا، اس دورے کا مقصد عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی