پشاور میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان سے گئے۔تفصیل کے مطابق داد زئی میں بچوں کی ہونے والے لڑائی طول پکڑ گئی اور اس میں بڑوں کے کودنے سے لڑائی شدت اختیار کر گئی، ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اطلاع پر امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی