پتوکی میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق پتوکی میگہ روڈ پر حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر 2 کامیاب کاروائیوں میں بڑی تعداد میں سرکاری ادویات اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد سگریٹ کی مالیت 3 کروڑ سے زائد ہے۔حساس ادارے کامیاب کاروائیاں خفیہ اطلاع پر کی، پہلی کارروائی ایک کریانہ اسٹور پر کی گئی جہاں سے بڑی مقدار میں سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔یہ برآمد ہونے والی ادویات ڈی ڈی ایچ او آفس پتوکی سے چوری کر کے کریانہ اسٹور پر رکھی گئی تھیں جہاں سے مختلف میڈیکل اسٹور کو فروخت کی جانی تھیں۔دوسری کامیاب کارروائی نجی گودام میں کی گئی
جہاں سے نان کسٹم پیڈ پاکستانی برینڈ کے سگریٹ کے 350 سے زائد کاٹن برآمد کئے گئے، سگریٹ کی مالیت 3 کروڑ سے زائد بتائی جا رہی ہے جسے حساس ادارے نے قبضے میں لے لیا۔سرکاری ادویات کی چوری پر ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر عدنان کی مدعیت میں ڈرائیور امتیاز حسین اور کریانہ اسٹور کے مالک رضوان اسلم کے خلاف سرکاری ادویات کی چوری کا مقدمہ تھانہ سٹی پتوکی میں درج کر لیا گیا۔ واضح ر ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں سرکاری ادویات کس طرح چوری ہوئیں جس کی انکوائری اور ذمہ داران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جانہ چائیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی