پتوکی کے نواحی علاقے کوٹ سردارکاہن سنگھ میں ملزمان کی جا نب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر لڑکی کو ایک سال تک مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق کوٹ سردارکاہن سنگھ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتے رہے۔ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ملزم اور اس کے دوستوں نے لڑکی کی جانب سے مزیدکہنا نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جنسی زیادتی اور ملزمان کی دھمکیوں سے متعلق والدہ کو آگاہ کیا، سرائے مغل پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں، کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی