i پاکستان

ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے، آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردیتازترین

May 20, 2025

معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی۔ تفصیل کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔خلیل الرحمان قمر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی