i پاکستان

راولپنڈی ، اتائیوں کے خلاف آپریشن تیز، تین طبی مراکز بند ،ایف آئی آر درج، طبی مراکز سربمہر اور ادویہ و آلات ضبطتازترین

June 28, 2025

راولپنڈی میں علاج کے نام پر بیماریاں پھیلانے والے اتائیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی، تین ایف آئی آر درج کرکے طبی مراکز سربمہر اور ادویہ و آلات ضبط کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحت راجہ بازار، سٹی صدر روڈ اور فوارہ چوک میں آپریشن کیا گیا۔اتائیوں کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راول ٹائون نے کی، جبکہ کارروائی کے دوران تین ایف آئی آر درج کرکے مشینری اور ادویہ ضبط کرلی گئیں۔فوکل پرسن ہیلتھ راول ٹائون ڈاکٹر حنان نے بتایا کہ اتائی اپنے کلینکس میں دانتوں، ناک، کان اور دیگر امراض کا علاج کررہے تھے۔ اتائیوں کے طبی مراکز کو سربمہر کردیا گیا ہے۔فوکل پرسن کے مطابق پنجاب ہیپٹاٹس ایکٹ 2018 کے تحت اتائی مراکز چلانے والے راجہ الطاف، ایم صابر اور غلام فرید کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی