i پاکستان

راولپنڈی ،کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع، 2افراد زخمیتازترین

May 08, 2025

راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون گر نے کے واقعہ میں 2افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق اولپنڈی فوڈ سٹریٹ کے قریب بھارتی ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کی بھاری نفری فوڈ سٹریٹ پہنچ گئی،پولیس کاکہنا ہے کہ ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد گرا تو آگ لگ گئی ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کردیاجبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون دیوار سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا،ڈرونز لگنے سے دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات کاآغاز کردیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔بھارت کی جانب سے بہاولپور کی جانب بھیجا جانیوالا ڈرون چولستان کے علاقے میں مار گرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی