راولپنڈی میں تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ والد طارق محمود کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جس میں ابراہیم خان، فہد رشید اور جواد ایاز کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق طارق محمود نے بتایا میری بیٹی شام کے وقت گھر واپس آ رہی تھی، ابراہیم زبردستی گھر کے اندر لے گیا، ملزم فہد رشید نے منہ پر کپڑا باندھا، جواد ایاز قابل اعتراض ویڈیو بناتا رہا، ملزمان نے میری بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی