راولپنڈی ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ میں شوہر کے تشدد سے حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کاشف نامی نوجوان نے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو بیان میں بتایا کہ میری پھوپھو سکینہ کو اس کے شوہر طارق نے تشدد کا نشانہ بنایا، وہ حاملہ تھیں تشدد سے بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ پھوپھو کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، صدر بیرونی پولیس نے تحقیقات شروع کردیں، واقع ثمر زار کالونی اڈیالہ روڈ پیش آیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی