i پاکستان

راولپنڈی، سی ٹی او کا مری روڈ پر رات گئے ون ویلنگ پر نوٹس ، فوری اقدامات کا حکمتازترین

August 26, 2025

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی فرحان اسلم نیمری روڈ پر رات گئے ون ویلنگ کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر رات 11 بجے کے بعد ون ویلنگ کی شکایت موصول ہوئی، واقعہ رات گئے 11 بجے کے بعد پیش آیا، جب کہ معمول کے مطابق مری روڈ پر ٹریفک ڈیوٹی صرف رات 11 بجے تک جاری رہتی ہے۔سی ٹی او فرحان اسلم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مری روڈ پر رات کے اوقات میں اضافی اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، تاکہ ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل کی بروقت روک تھام کی جا سکے۔ترجمان کے مطابق ون ویلنگ کرنے والے افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ٹریفک پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک شوق سے دور رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی