i پاکستان

رات بھر آپریشن، شاہراہ قراقرم متعدد مقامات سے کھول دی گئی،ترجمان این ایچ اےتازترین

July 22, 2025

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بادل پھٹنے اور سیلاب کے بعد وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کی سرگرمیاں جاری ہیں،ٹیموں نے رات بھر کام کرکے متعدد مقامات سے قراقرم ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دی۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے کی ٹیمیں ضلع دیامر میں شاہراہیں کھولنے میں مصروف ہیں۔چلاس بازار، چلاس زیرو پوائنٹ اور گورنر فارم کے قریب شاہراہ قراقرم ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے جبکہ پسو اور جھلکھڈ کے مقام پر شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولی گئی ہے۔ تتہ پانی کے قریب بھی کام جاری ہے۔ جلد ٹریفک بحال کردی جائے گی۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر چیئرمین این ایچ اے بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی