رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے 5 افراد ڈوب گئے، 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔لیاقت پور میں بند ٹوٹنے سے متاثرہ 16 دیہات سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔مظفر گڑھ میں زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں پانی میں گھر گئیں اور ہزاروں ایکڑ پر فصلوں کو نقصان ہوا۔سیلابی پانی میں گھرے مظفر گڑھ میں مزید شدید بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی