سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے،یڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے۔ سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی) کے مشن کے نمائندگان، منصوبے کے کنٹریکٹرز، انجنیئرز، اور ٹرانس کراچی کے سینئر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، منصوبے میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی جدید، ماحول دوست اور پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ نظام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے،تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کام میں دگنی تیزی لائیں،ترقیا تی منصوبے جلد از جلد مکمل کریں،ریڈ لائن صرف ایک ٹرانسپورٹ منصوبہ نہیں بلکہ مستقبل کا وعدہ ہے۔ سینئر وزیر نے کہا کہ یوٹیلٹیز کی منتقلی سمیت دیگر ایشوز کے حل لئے اقدامات کئے اٹھائے گئے ہیں،اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں نے بھی اپنی مکمل معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ لاٹ تھری، بایو گیس پلانٹ سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی