i پاکستان

ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، محسن نقویتازترین

September 06, 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے علمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس آگ میں ہمیں دھکایا دیا جارہا ہے ہمیں اس سے نکلنا ہے، آج کے دن قوم کو پیغام دیں کہ دہشتگردی کیخلاف ہم سب متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر تمام صوبوں کا دورہ کرینگے، نہیں چاہتے کہ آئندہ نسلوں کو دہشت گردی کی آگ میں جھونکیں، ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والا دہشت گرد ہے، دہشت گردوں کو موقع دے رہے ہیں کہ ہتھیار ڈال دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی