وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیریلوے حنیف عباسی نے عید الاضحی پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانیکا اعلان کیا ہے۔ریلوے ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 2 جون کو دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین،3 جون کوصبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی۔تیسری خصوصی ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون ، چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی کیلئے 3 جون کی ہی رات روانہ ہوگی جبکہ پانچویں عیداسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے 4 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق عید پر اسپیشل ٹرینوں کا مقصد مسافروں کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی