i پاکستان

رینالہ خورد، نیشنل ہائی وے پرٹریفک حادثہ ،2 بچے جاں بحق، دو زخمیتازترین

November 29, 2023

نیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سکول جانے والے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اور موٹروے پولیس کی جانب سے امدادی کارروایاں جاری ہیں جبکہ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی