i پاکستان

رینالہ خورد ٹرین تصادم میں جانی نقصان پر وفاقی وزیر ریلوے کا اظہار افسوس'3دن میں رپورٹ طلبتازترین

September 11, 2025

اوکاڑہ کے قریب رینالہ خورد میں مال گاڑی کا انجن دوسری مال گاڑی سے ٹکرانے سے اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ حادثے کے بعد کراچی سے لاہور اپ اینڈ ڈان ٹریک پر آمدو رفت معطل ہو گئی۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مال گاڑی کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں وہ کسی مسافر کی ہو یا اہلکار کی۔ حنیف عباسی نے متعلقہ حکام کو حادثہ کی انکوائری 3 روز میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ کہا ذمہ داروں کوسخت سزا دلوا کرکیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی