i پاکستان

رواں سال بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ،6لاکھ86ہزار292افراد بیرون ملک گئےتازترین

December 30, 2025

رواں سال  بیرون ملک ملازمتکیلئے  جانے والوں کی تعداد میں 41 ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال بیرون جانے والوں کی تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 292 رہی، پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 لاکھ 27 ہزار 391 افراد نوکریوں کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔2025 کے 11 ماہ میں یہ تعداد 6 لاکھ 86 ہزار 292 رہی، کراچی سمیت سندھ سے ملازمت کیلئے جانے والوں کی تعداد 52 ہزار 449 رہی۔ پاکستانیوں کا ملازمت کے لئے سعودی عرب پہلا، یواے ای دوسرا، قطر تیسرا، بحرین چوتھا، کویت پانچواں انتخاب رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی