i پاکستان

ساہیوال، انسداد دہشت گردی عدالت میں 2 دہشت گردوں کو 31، 31 سال قید بامشقت سزاتازترین

November 26, 2025

انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال نے دو دہشت گردوں کو سزا کا حکم سنا دیا۔ اے ٹی سی کے سپیشل جج نے دھماکا خیز مواد رکھنے، تخریب کاری کے الزامات ثابت ہونے پر دہشت گردوں کو 31، 31 سال قید بامشقت کی سزا کا حکم سنایا۔یاد رہے کہ 11 جون 2025 کو سبزی منڈی پاکپتن کے قریب دونوں دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنایا، کارروائی سے قبل دہشت گردوں سے ساڑھے 3 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی