i پاکستان

سارہ انعام قتل کیس، فرد جرم کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقررتازترین

November 24, 2022

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں جمعرات 24 نومبر کو سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت سیشن جج عطا ربانی نے کی۔ اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی جانب سے وکیل بشارت اللہ نے وکالت نامہ جمع کروایا، جب کہ کیس میں نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ کی جانب سے وکیل زافران زلفی نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ ملزمان کو وکلا کی موجودگی میں کیس کی نقول فراہم کی گئیں۔ سماعت کے دوران سیشن کورٹ کے جج نے مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرم جرم عائد کرنے کیلئے پانچ دسمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی