i پاکستان

صدر مملکت،وزیر اعظم اور سپیکرقومی اسمبلی کی کی فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکبادتازترین

May 05, 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہبازشریف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فتح میزائل کے کامیاب تجربہ پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کے کامیاب ٹیسٹ پر قوم کو بھی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے سکیورٹی فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے ملکی سلامتی اور دفاع یقینی بنانے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، آرمی چیف اور اس کی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی لانچ کی کامیابی سے واضح ہو گیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کیلئے بھرپور تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے ۔ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ الفتح میزائل کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اللہ تعالی نے بھرپور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔قوم کو اپنے سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر فخر ہے۔پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کی بہادر افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی