i پاکستان

صدر پاکستان نے 2سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دیدیتازترین

March 07, 2024

صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی،ایوانِ صدر کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے،معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی