i پاکستان

صحافی قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منظور،ضمانت کیلئے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے،لاہور ہائیکورٹتازترین

May 05, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ میں صحافی قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منظورکرلی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے قانونی نکتہ طے کردیا۔ عدالت نے کہاکہ ضمانت کیلئے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے،فیصلے میں کہا گیاکہ اخباری خبر کو ریکارڈ پر موجود دیگر ثبوت سے ملا کر دیکھنا ہوگا، عدالت نے کہا کہ صرف اخباری خبر حقیقت ثابت کرنے کیلئے ناکافی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خبر دینے والا رپورٹر عدالت پیش ہوتا ہے تو اس کی خبر کو قابل قبول ثبوت تسلیم کیا جائے گا، اخباری خبر اس وقت تک بطور ثبوت قبول نہیں جب تک رپورٹر خود پیش ہو کر گواہی نہ دے،کسی بیان میں حقائق بتائے گئے ہیں تو اسے سنا سنایا نہیں قراردیا جا سکتا، درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کی گئیں اخباری خبروں نے کیس کو مشکوک بنادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی