وزیراعظم کوآرڈینیٹر اطلاعات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ مریم نواز گرفتار ہوسکتی ہیں تو بانی کے بیٹوں کی گرفتاری کوئی بات نہیں۔ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا ہے کہ ہر جماعت کا حق ہے کہ پرامن احتجاج کرے، اسلام آباد میں آکر کسی کو مارنا قبول نہیں ہوگا، رانا ثنااللہ نے کہا کہ احتجاج پر تشدد ہوا تو گرفتاریاں ہوں گی۔ اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ لشکر کشی کسی صورت قبول نہیں، دبائوقبول نہیں کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے 126 دن کا دھرنا برداشت کیا، شہباز شریف نواز شریف کا پرومیکس اور اپ ڈیٹ ورژن ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی