شیخوپورہ میں جوئیاں والا موڑ اکبر ٹائون میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گر گئی جبکہ ایک خاتون بری طرح جھلس گئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر سے گیس لیکج ہوتی رہی دودھ گرم کرنے کے لیے آگ جلائی توسلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر پھٹنے سے کمرے کی کچی چھت گر گئی، گیس لیکج کی آگ سے ایک خاتون پچیس فیصد جھلس گئی، جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی