شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوئو ں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، 4 دیگر پولیس اہلکار بھی مقابلے میں زخمی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوئو ں سے مقابلہ جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکوں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو زخمی اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، 4 دیگر پولیس اہلکار بھی مقابلے میں زخمی ہوئے، زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی