شکارپور پولیس کی انٹلجینس کی مدد سے کچے میں کارروائی، جے یو آئی رہنمامولانا عبدالحمید ڈرائیور سمیت بازیاب کرالیا گیا،شکارپورپولیس اورحساس اداروں کی مدد سے ایک ہفتے قبل اغوا ہونیوالے خیرپور کے رہائشی جے یو آئی رہنماہ مولانا عبدالحمید لنڈ اور ڈرائیور راشدکاندھڑو کو بازیاب کروا لیا گیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق ہم نے انٹلجنس کی مدد سے کچھ مشکوک افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لیا تھاجنکی نشاندہی پرہم نے گھڑی تیغوں کچے میں کارروائی کی تو وہاں سے مولانا اورانکے ڈرائیورکو باحفاظت بازیاب کرکے انکے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے،مولانا کونامعلوم فون کال کرنیوالے شخص نے رستم کے قریب اپنے اوپرظلم کی داستان سنا کررستم کے کچے والی چمن چوکی کے قریب بلا کرڈاکوں نے اغوا کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی