i پاکستان

سی ٹی ڈی کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتارتازترین

November 28, 2022

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق برما ہوٹل سریاب روڈ میں کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشتگردوں کی پہچان کرلی گئی ہے ہلاک ہونے والا دہشتگرد نظام الدین کرد اور زخمی ہونے والے ارسلان شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے، مبینہ دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم، ایم ایم کے دو پستول اور رانڈز برآمد کرلئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی