i پاکستان

سی سی ڈی سے مقابلے میں 2 مطلوب ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاکتازترین

August 29, 2025

پنجاب کے شہر علی پور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ تھانہ صدر کی حدودمڈ والہ جنگل میں ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوا، زین عرف زینی اور محمد عارف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان مختلف تھانوں میں پولیس کو مطلوب اور کرمنل ریکارڈ یافتہ تھے،ہلاک ملزمان کا تعلق ڈیرہ غازی خان اور گدائی سے تھا۔گزشتہ روز لاہور کے علاقے مانگامنڈی میں فروٹ فروش کے تشدد سے 2 بھائیوں کے قتل کے دو ملزمان مارے گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا تھا کہ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ چوہنگ گرفتار ملزمان کو نشاندہی کیلیے لے جا رہی تھی کہ زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کی کوشش کی اور ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزمان اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔انہوں نے بتایا تھا کہ ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا اور فرار ہوگیا تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے، ہلاک ملزمان نے چند روز پہلے 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی