i پاکستان

سیالکوٹ،کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمدتازترین

November 07, 2023

سیالکوٹ کے قریب کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور دونوں کو سروں میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ایک مقتول کی شناخت یعقوب کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولین کی عمریں 25 سال کے قریب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ غیرت کے نام پر مارا گیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی