i پاکستان

سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے، نیئر بخاریتازترین

September 12, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے ، وزیراعلی خیبر پختونخوا اپنی حدود سے تجاوز کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی سیاست میں تسلسل نہیں ہے، ایک دن موقف کچھ دوسرے دن کچھ اور ہوجاتا ہے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اپنے رولز ہیں جو بہت واضح ہیں، سیاسی لوگ گرفتاریوں سے گھبرایا نہیں کرتے، پیپلز پارٹی رولز آف لا پر یقین رکھتی ہے، پارلیمنٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے پی ٹی آئی رہنما بھی کردار ادا کرتے، جلسے میں جو زبان استعمال کی گئی وہ قوم سے چھپی نہیں ہے۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ایک دن ایک موقف رکھتے ہیں، دوسرے دن دوسرا ہوجاتا ہے، پی پی چیئرمین نے کہا ہے ملکی مسائل کے حل کیلئے مل کربیٹھیں، چارٹر آف پارلیمنٹ ابھی بنا نہیں ہے، پارلیمنٹ کے رولز میں امپلیمنٹ ہونا چاہیے۔نیئر بخاری نے مزید کہا کہ گالم گلوچ کی قطعا اجازت نہیں ہے، سینیٹ اجلاس میں ایک واقعہ ہوا تو ایک ممبر کو معطل کرنا پڑا، پارلیمنٹ میں جس طرح کی گفتگو کرتے ہیں یہ توہین پارلیمنٹ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی