صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج (جمعرات کو ) طلب کر لئے۔جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آج شام چار بجے طلب کر لیا، جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائو س میں ہوگا، دونوں اجلاسوں میں اہم قانون سازی کی جائے گی۔وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے اجلاس طلب کئے، دونوں اجلاس صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت طلب کئے ہیں، اجلاس 10 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی رواں اجلاس کے دوران ہی طلب ہوگا، جو قوانین سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پاس نہیں ہو سکے وہ مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی