پیپلزپارٹی کی سینیٹر اور قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی چیئرپرسن پلوشہ خان کے بابری مسجد سے متعلق بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی۔پلوشہ خان نے آرمی چیف کو بابری مسجد میں پہلی آذان دینے کا بیان دیا تھا،پیپلزپارٹی کی سینیٹر کے بیان نے بھارتی انتہا پسند حلقوں کو چراغ پاکردیا،پلوشہ خان کی تقریر سے بھارتی میڈیا میں طوفان،بھارتی ہیکرز بھی سرگرم ہوگئے۔پلوشہ خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا بھاتی ہیکرز نے منظم سائبر حملوں کا آغاز کردیا ہے،میرا واٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکائونٹس ہیک کرنے کی کوشش ہورہی ہے،درجنوں بھارتیوں نے بیک وقت میرے فون نمبر پر کالز کرنا شروع کردیں،بھارت کے درجنوں نمبروں سے غلیظ پیغامات اور لنکس بھیجے گئے، انہوں نے مزیدکہا ہیکنگ سے بچنے کے لییواٹس ایپ اور سوشل میڈیا اکائونٹس ڈی ایکٹویٹ کرنے پڑے،پاکستان کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیز کو متحرک اور فعال بنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کے ڈیجیٹل سکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی